نوشہرہ سی این جی سٹیشنز بن

نوشہرہ میں ایک ماہ تک سی این جی سٹیشنز بن رہیں گے

ویب ڈیسک: نوشہرہ کی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 لگا کر سی این جی شٹیشنز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت یکم جنوری 2023 سے 31 جنوری 2023 تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے کیا گیا۔ اعلامیہ میں تنبیہ دی گئی ہے کہ تمام سی این جی پمپس مالکان اور مینجرز پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق لازمی قرار دے دیا گیاہے، خلاف ورزی کرنے والے پمپس مالکان پر ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ