بنوں میں

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سپاہی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ارض پاک پر امن دشمنوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان فرض پر قربان ہو گیا، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جانی خیل کے علاقے میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ملک دشمنوں کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران 25 سالہ سپاہی محمد وسیم شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق خیر پور سے تھا۔
آٗی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی