جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیرآرمی چیف بننے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پ رسعودی عرب پہنچے، دورے کے دوران سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض سے اہم ملاقات بھی کی۔

ریاض میں ہونے والی ملاقات میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران سعودی وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پرزوردیا، شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل تا سوری پل رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی
مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔