لکی مروت میں فائرنگ

لکی مروت میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل ساتھی سمیت قتل

ویب ڈیسک: لکی مروت لنک روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو ساتھی سمیت قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے لکی مروت میں پہاڑ خیل تھل قبرستان کے لنک روڈ کے قریب فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل نوراسلم کو انکے ساتھی سمیت قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں لاشوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم