مہنگائی کا جھکڑ نہ تھم سکا، مرغی،گوشت اور سبزیاں مزید مہنگی

ویب ڈیسک : مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت 4 سو روپے ہوگئی، گوشت اور قیمہ بھی فی کلو 50 سے ایک سو روپے تک مہنگا ہوگیاہے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، شہر کی مرغی مارکیٹ میں فی کلوگرام قیمت 4 سو روپے ہو گئی جس کے ساتھ اب صارفین ایک مرغی کم ازکم 9 سو یا ہزار روپے کی خرید سکیں گے
انڈے فی درجن کی قیمت 300 روپے سے بڑھ گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بڑا گوشت بھی7 سو روپے سے بڑھ کر 8 سو روپے اور قیمہ ساڑھے7 سو روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے جبکہ بغیر ہڈی گوشت کی قیمت 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، علاوہ ازیں سبزیاں اور پھل بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو گئے ہیں، اس وقت مارکیٹ میں پیاز 240 روپے، ٹماٹر 80 سے100 روپے، کدو 100 روپے، کریلا130روپے، مٹر120 روپے، اروی 130 اور کچالو 70 روپے، ٹینڈا 90 روپے، آلو 60گوبھی اور شلجم 50روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالگ کی گڈی 15روپے کی ہوگئی ہے
اسی طرح انگور 3 سو روپے، سیب 250 روپے، کینو 150 سے 200 روپے اور فروٹر 150روپے، مالٹا 120 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے، اس وقت مارکیٹ میں شدید مہنگائی ہے اور شہریوں کیلئے سستے نرخوں پر کوئی بھی شے دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی