دنیا کی طاقتور ترین ” ممتا ” غربت کے ہاتھوں شکست کھا گئی

ویب ڈیسک : دنیا کی طاقتور ترین ”ممتا” غربت کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔ بھوک سے بلکتے بچوںکا رونا اور اپنی بے بسی برداشت نہ کر سکتے ہوئے ماں نے اپنے چار بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر کھا لیا۔ ماں بچوں کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ افراد کے معدے صاف کرکے انہیں داخل کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ لوئے دیر میں خال کے نواحی علاقہ بر کلے میں ایک خاتون نے غربت سے تنگ آکر اپنے چار بچوں جن میں ایک کمسن بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں کو یکے بعد دیگرے زہر کھلا دیا اور بعدازاں خود بھی زہر کھا لیا۔ زہر کھانے سے پانچوں ماں بچوں کی حالت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہل علاقہ کی مدد سے ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے معدے صاف کرکے ان کو داخل کرکے علاج شروع کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا تعلق ایک انتہائی غریب خاندان سے ہے اور وہ بہت مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے۔
گذشتہ روز بھوک سے بلکتے بچوں کا رونا اور تڑپنا برادشت نہ کرسکتے ہوئے غربت کی ماری ماں نے بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع