پشاور سیف سٹی پروجیکٹ

پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پشاور میں سیف سٹی پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے کنسلٹنٹ ٹیم کی خدمات حاصل کرلی گئی۔ گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس پشاور میںسیف سٹی پراجیکٹ پشاور سے متعلق محکمہ پولیس اور کنسلٹنٹ کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری، پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی پشاور وقار احمد، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ٹیم و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اور کنسلٹنٹ کی جانب سے جواد ایوب بیگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
واضح رہے کہ یہ میگا پراجیکٹ پشاور کے شہری علاقوں کو جدید آلات و ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ بنانے کیلئے سیکورٹی کا اہم منصوبہ ہے جو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی کی بناء پر ممکن بنایا جارہا ہے۔ پراجیکٹ کا بنیادی مقصد دہشتگردی و دیگر جرائم بالخصوص اسٹریٹ کرائمز کا سدباب کرنا ہے ۔ منصوبے کے تحت 915 پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر 3500 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے جس سے جرائم میں ملوث افراد کی شناخت و ریکارڈ تک رسائی منٹوں میں یقینی بنائی جائیگی۔ اسی طرح ایک ہزار کلومیٹر پر آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیساتھ ساتھ ایل ٹی ای ٹاورز بھی نصب کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ میں‌کنفیوژن سپیکر آفس نے پیدا کی، شبلی فراز