وزیراعظم کیخلاف اعتماد

عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری، وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دیدی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دے دی اس حوالے سے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کی جائے گی، اس ضمن میں ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نگران سیٹ اپ کیلئے کل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس میں نگران حکومت کیلئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لئے گئے۔
اجلاس میں تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کر کے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امیدواروں کو جلد ہی گرین سگنل دیکر انتخابی میدان میں اترنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا