سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ

سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پرمختلف فیسیں لینے کی شکایات

ویب ڈیسک : صحت انصاف کارڈ پر مریضوں سے سرکاری ہسپتالوں میں تشخیص کیلئے الگ الگ فیس لینے کی شکایات ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے صحت انصاف کارڈ کیلئے رجسٹرڈ مریضوں سے صوبے کے نجی ہسپتالوں کے علاوہ سرکاری سطح کے تقریبا تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں معائنہ اور تشخیصی ٹیسٹ اورایکسرے کی مد میں مختلف فیسیں چارج کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں نے محکمہ صحت کو ایکشن لینے کی درخواست کی ہے
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک سال قبل صحت سہولت پروگرام کے رجسٹرڈ ہسپتالوں کیلئے تشخیصی نرخوں کا تعین کیا گیا ہے جس کیلئے مذکورہ ہسپتالوں سے باقاعدہ طور پر ریٹ طلب کئے گئے تھے لیکن اس نرخنامہ پر ہسپتالوں میں عملدر آمد نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں سے الگ الگ نرخ کے مطابق پیسے وصول کرنے کی شکایات ہیں اس ضمن میں صحت سہولت پروگرام کے سربراہ سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی موقف نہیں دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی