جمرود چیک پوسٹ پر حملہ

جمرود،تختہ بیگ چیک پوسٹ پر حملہ تین پولیس اہلکار شہید جوابی کاروائی میں خودکش حملہ اور ہلاک

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کے مطابق ضلع خیبر کے تحصیل جمرود کے علاقے تختہ بیک میں پاک افغان شاہراہ پر واقعہ چیک پوسٹ پر حملے میں تین پولیس اہلکار یونس خان آفریدی، منظور آفریدی اور رفیق شہید ہوگئے

ڈی پی او خیبر محمد عمران خان کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب تختہ بیگ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے بڑے ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی کاروائی شروع کی آدھے گھنٹے تک جھڑپ ہوئی ایک حملہ اور جو خودکش بھی تھا چیک پوسٹ میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ زوردار دھماکہ سے اڑ گیا اور ہلاک ہوگیا جس سے چیک پوسٹ کے اندر ایک کمرہ بھی تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

انہوں نے کہا کہ حملہ کے بعد مختلف چیک پوسٹوں سے اضافے نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلئیر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔دی پی او خیبر کے مطابق واقعے کے بعد ایک اہلکار ہینڈ گرنیڈ کے حملے میں موقعے پر شہید جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں شہید ہوگئے۔ ڈی پی او خیبر کے مطابق حملہ کے وقت زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی جس میں ہینڈ گرنیڈوں کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف