بلوچستان میں سنگین مالی بحران،تنخواہوں کیلئے فنڈزختم

ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے بھی فنڈز نہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے مالی بحران کا ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے جس کو حل کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے
وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود وفاقی محکمے ٹس سے مس نہیں ہورہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 30ارب ، پی پی ایل کے 32ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے،وفاقی حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا اور پھر مجبوراً ہم سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کا آئینی حصہ دینے میں بھی تاخیر کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کیلئے پیسے دینے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مزید دیکھیں :   پٹرول پھرغائب،اکثرپمپ بند،عوام خوار