پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں

پٹرول فروخت نہ کرنے والے پمپس کیخلاف کارروائیاں

ویب ڈیسک :پشاور ، ایبٹ آباد اور مردان سمیت تمام بڑے شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پٹرول کی فراہمی نہ کرنے پر پمپ انتظامیہ کیخلاف رات گئے کارروائیاں کیں پشاور کی انتظامیہ نے پٹرول فروخت نہ کرنے پر 6پمپ منیجرز کو گرفتار کرلیا صوبہ بھر میں پیٹرول کے مصنوعی بحران کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد را ت گئے پمپ پر پہنچ گئی
جس کے بعد بیشتر پمپ انتظامیہ نے پیٹرول کی فروخت روک دی جس کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے ملازمین نے کارروائیاں کی پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 6پمپ منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایبٹ آباد اور مردان سمیت دیگر اضلاع میں بھی پیٹرول فروخت نہ کرنے والے پمپ کے منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا منیجرز کی گرفتاری سٹیشن بند کرنے اور صارفین کو ایندھن فراہم نہ کرنے پر کی گئی ، صوبہ بھر میں پیٹرول بحران کی افواہوں کے باعث فلنگ اسٹیشنز پر خوف و ہراس کی صورتحال ہے جبکہ صوبہ بھر میں پیٹرول پمپس پر رش کے باعث صورتحال رات بھر بے قابو رہی ۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات