ڈیجیٹل مردم شماری

ڈیجیٹل مردم شماری ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی

ویب ڈیسک : ادارہ شماریات نے ناگزیر وجوہات کے پیش نظر ملک بھر میں ساتویں مردم شماری ایک ماہ کیلئے تاخیر کردی فیلڈ آپریشن اب یکم فروری کی بجائے یکم مارچ سے شروع کیا جائے گا -ادارہ شماریات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اور تربیت کا عمل بھی پورا کرلیا گیا ہے یکم فروری سے 4مارچ رک فیلڈ آپریشن شیڈول تھا تاہم اس وقت ناگزیر حالات کے پیش نظر یہ ممکن نہیں ہے وزیر پلاننگ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اس تجویز کی منظوری دیدی گئی ہے
جس میں اب یہ فیلڈ آپریشن ایک ماہ تاخیر کا شکار ہوگا ادارہ شماریات کے مطابق اب یہ فیلڈ آپریشن یکم مارچ سے شروع ہوگا اور اسے یکم اپریل تک مکمل کیاجائے گاڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج وفاقی حکومت نے 20اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے ہیں تاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرسکے ساتویں مردم شماری ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی جس کیلئے اساتذہ کو ٹیلبٹ فراہم کئے گئے ہیں اور اس کا ڈیٹا تحصیل ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر مرتب ہوگا جو ایک کلک پر دستیاب ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم