شام کو پارک نہ آیا کرو،ایف نائن پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک :اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات خاتون کو ایف نائن کے پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے
پولیس کے مطابق خاتون کا پمز میں میڈیکل کرایا گیا ہے اور سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیئے گئے ہیں۔ لڑکی نے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے کہا کہ شام کوپارک نہ آیا کرو۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ