عمران خان جیل بھرو تحریک

عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انکا علاج میں کرونگا، راناثنااللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں،ان کا علاج میں کروں گا۔
ویب ڈیسک : ملتان میں مسلم لیگ ن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں ان کا علاج میں کرونگا، انہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا تھا، ہم کوئی سختی نہیں کریں گے اور تمام سہولیات مہیا کریں گے، صرف ایک چیز نہیں دیں گے جس کے بغیر ان کا گزارہ نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ شاید مسلم لیگ (ن) الیکشن سے گھبرا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) الیکشن سے نہیں گھبراتی، ہم الیکشن لڑیں گے اور کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا، نوازشریف نے ملک کی خاطر بھارت کے 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، دنیا کو یہ بات منظور نہیں کوئی مسلم ملک ایٹمی قوت بنے،
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان آج قائم ہے تو صرف ایٹمی قوت کی وجہ سے ہے، 90 کی دہائی میں معیشت ترقی کررہی تھی، آج جیسے حالات ہیں اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو بھارت ہم پر چڑھ دوڑتا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی