پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور دفعہ 144 کا اطلاق اگلے پانچ دن تک ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور