لکی مروت پولیس کارروائی

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد آپریشن کے دواران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مارے گئے 6 دہشتگردوں میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دو کی باقی ہے۔
دہشتگرد 2022 میں پولیس چوکی عباسہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔
ہلاک دہشتگرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا