موٹر وے ایم 5 ٹریفک حادثہ

موٹر وے ایم 5 پر رحیم یارخان کے قریب ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

موٹر وے ایم فائیو پر رحیم یار خان کے قریب تھانہ رکن پور کی حدود میں مسافر گاڑیوں میں تصادم کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر رکن پور کے قریب مسافر وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا، مسافر وین کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی مسافر بس وین سے ٹکرا گئی۔
جبکہ بس کے پیچھے آنے والی جیپ بس سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زئد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے