پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے

پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی سے متعلق پی سی بی اور پنجاب حکومت میں معاملات حل ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پنڈی اور لاہور میں میچزز اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے، وزیر اعلی نے روٹ کی لائٹنگ کی کاسٹ میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔
پی سی بی ٹیموں کے روٹس کی لائیٹیں خریدے گی، جس سے رواں سال اور مستقبل میں ہر سیریز میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں آخری میچ کے بعد براڈ کاسٹرز نے سامان باندھ لیا، ڈیجیٹل باونڈری کو بھی نکالنا شروع کر دیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے سارا سامان پنڈی سٹیڈیم جائے گا۔
پی ایس ایل کے میچز کا کراچی میں کنگز کی فتح پر اختتام ، براڈ کاسٹنگ سٹاف کراچی سے پنڈی کے لئے روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان سکیورٹی اخراجات کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے، پی سی بی نے صوبائی حکومت کو اخراجات کی ادائیگی سے صاف انکار کر دیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی اخراجات کی ادائیگی سے معذرت کر لی تھی۔
معاملہ سنگین ہونے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سکیورٹی اخراجات کیلئے پی سی بی سے ابتدا میں 90 کروڑ، پھر 45 اور بعد ازاں 25 کروڑ طلب کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا