چینی بینک سے ڈالر موصول

چینی بینک سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری، 50 کروڑ ڈالر موصول

چینی بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دیدی، پچاس کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔
ویب ڈیسک: چین کے کمرشل بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دیدی ہے، پچاس کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جو کیا انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ ملک ڈيفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہيں کرے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے پاس پالیسی بھی ہے، پلان بھی ہے اور روڈ میپ بھی ہے، تمہارے پاس کیا تھا، کوئی انڈیکیٹر تو دکھا دیں کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہو، عمران خان اپنے افلاطون لے آئیں اور مقابلہ کر لیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار