رمضان المبارک سستے بازار

رمضان المبارک سے قبل5سستے بازار قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور اور راشن کنٹرولر پشاور کی نگرانی میں پشاور کی پانچ مختلف جگہوں پر رمضان سستا بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں دلزاک روڈ ‘یونیورسٹی ٹائون’ حیات آباد اتوار بازار گرائونڈ’ حسن خیل بازار شامل ہے۔رمضان سستا بازار کی نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جس میں ضلعی انتظامیہ کے اے سی’ محکمہ خوراک کے افسران محکمہ لائیو سٹاک یوٹیلیٹی سٹور محکمہ انڈسٹریل محکمہ بلدیات محکمہ پولیس سول ڈیفنس تحصیلدار رمضان سستا بازاروں کی نگرانی کریں گے جب کہ سیکورٹی کے انتظامات پولیس اور سول ڈیفنس ادا کریں گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک کا عملہ اور ریونیو کا فیلڈ سٹاف بازاروں میں ڈیوٹی پر مامور ہوگا بازار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔روزانہ سیل رپورٹ ڈیوٹی پر موجود عملے کے ذریعے تیار کی جائے گی اور سیکرٹری محکمہ خوراک کے ذریعے چیف سیکرٹری کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔رمضان سستابازار 20مارچ تک مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور