پرائیویٹ حج سکیم

پرائیویٹ حج سکیم کیلئے پی آئی اے کاکرایہ1220ڈالرتک ہوگا

ویب ڈیسک:قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت کم از کم کرایہ870ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار220ڈالر مقررکیا گیا ہے۔قومی ایئرلائن21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی اور پی آئی اے کی جانب سے اعلان کردہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت کرایوں کا اعلان ڈالر میں کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ حج کے تحت سائوتھ ریجن کے لیے کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 180 ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور سائوتھ ریجن میں صرف کراچی سے جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نارتھ سیکٹر کے لیے کم از کم کرایہ 910 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے، نارتھ سیکٹر کے کرایوں کا اطلاق لاہور،اسلام آباد، پشاور، ملتان سمیت ملک کے دیگر حصوں سے جانے والی پروازوں کے عازمین پر ہوگا۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے کرایوں کا اعلان ممکنہ طور پر وزارت مذہبی امور کرے گی جس کے تحت کم از کم کرایہ ممکنہ طور پر 3لاکھ10ہزار روپے سے لے کر 3لاکھ 30ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ مکمل سرکاری حج 10لاکھ 25ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔پی آئی اے ممکنہ طور پر 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ 44 ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن سمیت پاکستان کی نجی پروازوں سے لے جائیں گے۔پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والوں سے فی سیٹ 10فیصد کرایہ اسٹیشن بطور ایڈوانس وصول کرے گا اور یہ رقم ناقابل واپسی ہوگی۔پی آئی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلائٹ کی روانگی سے 10دن قبل ٹکٹ بک کرا دیے جائیں گے اور حج ویزے کے لیے اس ٹکٹ کی مدت صرف 60 دن ہو گی۔اکانومی پیکج کے عازمین 7 کلو سامان اپنے ساتھ رکھ سکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 کلو سامان انہیں ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح ایگزیکٹو پیکج والے عازمین 7 کلو سامان اپنے ساتھ رکھ سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ 46 کلو سامان ہاتھ میں رکھ سکیں گے۔ایک عازم اپنے ساتھ 5لیٹر آب زم زم کی بوتل مفت لا سکے گا جبکہ وزن زیادہ ہونے پر اضافی رقم کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم