وزیرستان پاک فوج آپریشن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےضلع دتہ خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ اور قومی اسمبلی کےاجلاس طلب، آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان