عمران خان وارنٹ گرفتاری

کوئٹہ کی عدالت سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں درج اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائےگئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔
عمران خان نےگزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا