عدلیہ سے عمران خان کوریلیف

عدلیہ سے عمران خان کوریلیف مل گیا،تقاریر نشرکرنے پرپابندی ختم

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے معاملہ فل بینچ کو سماعت کے لئے بھجوا دیا اور کیس کی سماعت 13 مارچ کو ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 5 مارچ کو پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔پیمرا نے احکامات دیئے تھے کہ ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی