بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ،آمدن کم، دوسال میں6ارب35 لاکھ خسارہ

ویب ڈیسک:پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا،2021-22میں بی آر ٹی کو 1 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات4ارب50کروڑ سے زیادہ ہوئے۔ رواں مالی سال میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ سے زیادہ کے اخراجات ہو چکے ہیں اور آمدن 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے، رواں سال اب تک بی آر ٹی 3 ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں ہے۔اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے ایک مسافر کو تقریباً 40 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، یہ عوامی منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع