مانسہرہ قتل

مانسہرہ،شوہر نے بیوی،ساس اور دو بچیوں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک:تھانہ اوگی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں داماد نے گھر میں گھس کر بیوی، ساس اور دو کمسن سالیوں کو قتل کردیا ، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ اوگی سید لیاقت شاہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا اور ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ساجد کا اپنی بیوی سے تنسیخ نکاح کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ پ
ولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ قتل ہونے والوں میں 40سالہ رقیہ بی بی، 20 سالہ بیٹی فوزیہ بی بی زوجہ ساجد، آٹھ سالہ آسیہ اور دس سالہ عاصمہ بی بی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل