حریم شاہ

بچے ضائع کروانے کے الزامات جھوٹے ہیں، حریم شاہ

ویب ڈیسک:متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر صندل خٹک ان کی ذات سے متعلق انتہائی نازیبا دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے ہیں۔ حریم شاہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے تنازعات اور حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق بھی بات کی۔ حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی وائرل ویڈیوز کا مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں کرنے کے لیے ہی پاکستان آئیں اور انہوں نے مقدمہ دائر کروادیا۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر ونگ کے حکام نے انہیں تسلی دی کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی ویڈیوز کے وائرل ہونے کو مکافات عمل قرار دینے والے افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کسی شخص کے ساتھ برا نہیں کیا، انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ کوئی غلط بات نہیں کی۔ انہوں نے مثال دی کہ انہوں نے جس مفتی کو تھپڑ مارا تھا، اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، اگر وہ غلط ہوتیں تو مفتی ان پر مقدمہ کرتے۔
اسی طرح انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے معاملے میں بھی وہ غلط نہیں تھیں، اگر وہ غلط ہوتیں تو شیخ رشید کیس کرتے۔ حریم شاہ نے صندل خٹک کا نام لیے بغیر ان پرسنگین الزامات عائد کیے اور کہا کہ انہوں نے خفیہ شادی کر رکھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہی صندل خٹک کو مشہور کیا، انہوں نے انہیں لاہور، کراچی اور دبئی تک اپنے ساتھ سفر کروایا اور شہرت دلائی، ورنہ انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ ٹک ٹاکر نے صندل خٹک ان پر بچے ضائع کروانے، جھوٹی شادی کرنے اور ایک بیٹی کی ماں ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔ پروگرام کے دوران اپنے تنازعات پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ جذباتی بھی ہوگئیں اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک