مریم نواز

چیف جسٹس عمران خان کے پیچھے نہ لگیں ،مریم نواز

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز نے قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے ہر سہولت کار اور استعمال کیا اور بعد میں اس کی مٹی پلید کی۔ یہ وہ ہے جس نے اپنے آپ کو بھی ڈبویا اپنے سہولت کار کو بھی ڈبویا۔
مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ہوگا اور ضرور ہوگا لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہوگا۔ مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ کچھ ججوں کی جانب سے عمران خان کی سہولت کاری ہو رہی ہے۔ فیصلہ آئین دیکھ کر نہیں کیے جاتے۔ فیصلہ ٹرک دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔بیگمات اوربچوں کی مرضی سے فیصلے کئے جارہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پوچھا کے حکومت کے پاس الیکشن کے لیے 20 ارب نہیں؟ تو الیکشن کرانے کے لیے 20 ارب ہیں لیکن ایک الیکشن کو تین بار کروانے کے لیے 60 ارب نہیں کہ پہلے پنجاب کے الیکشن ہوں، پھر خیبر پختونخوا کے اور پھر باقی ملک میں ہوں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل