مفت آٹاکے4ہزارتھیلے

مفت آٹاکے4ہزارتھیلے لوٹے گئے،بھگدڑواقعات میں3افرادجاں بحق ہوئے

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں مفت آٹے کی فراہمی شروع ہوئے ایک ہفتہ مکمل ہوگیا ایک ہفتے کے دوران مفت آٹے کی فراہمی کے دوران بھگدڑ سے 3افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوئے 4ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے بھی شہریوں نے لوٹ لئے ۔خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران لوٹ ماراور بھگدڑ میں زخمی و جاں بحق افرادکے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں 5 مقامات پر شہریوں نے مفت آٹے کے 4 ہزار سے زائد تھیلے لوٹ لئے گئے ہیں ایک ہفتے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ملاکنڈ کی تحصیل تھانہ میں835جبکہ پشاور کے علاقے ناگمان میں 360 بیگز شہریوں نے لوٹ لئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں نے 5 ٹرک آٹا لوٹ کر آپس میں بانٹ لیامذکورہ پانچ ٹرکوں میں مفت آٹے کے 2 ہزار 244 تھیلے تھے پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں بھی خواتین اور مردوں نے مل کر 600 تھیلے لوٹ لئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔صوبہ بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کے مقامات پر بڑے پیمانے پر بدنظمی رپورٹ ہوئی ہے اور اس حوالے سے متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر