مفت آٹے

بنوں،شہریوں نے مفت آٹے سے بھری ایک اور گاڑی لوٹ لی

ویب ڈیسک: بنوں میں شہریوں نے مفت آ ٹے سے بھری ایک اور پک اپ گاڑی لوٹ لی اور گاڑی میں موجود آٹا کے تھیلے اٹھا لے گئے۔ علاقہ بکا خیل میں شہریوں نے ابوبکر فلور ملز کی پک اپ گاڑی کو اس وقت لوٹ لیا جب وہ مفت آٹا کے تھیلے تقسیم کرنے پہنچی۔ گاڑی جیسے ہی گورنمنٹ ہائی سکول بکاخیل پہنچی تو شہری گاڑی پر حملہ آور ہوگئے اور گاڑی میں موجود تمام تھیلے لے اڑ ے ۔ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے شہریوں کو منتشر کر نے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم شہری دیکھتے ہی دیکھتے سارا آٹا اٹھا کر چلے گئے

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے