باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لوسم میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس