ژالہ باری طوفانی بارش

ژالہ باری نے فصلوں اورباغات کوتہس نہس کردیا،مختلف شہروں میں طوفانی بارش

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اورژالہ باری نے تیارفصلوں اورباغات کوشدیدنقصان پہنچایاہے۔پشاور،چارسدہ،صوابی،مالاکنڈکے علاقوں میں بارش سے گندم کی تیار فیصل، خوبانی،آلوچہ،ناشپاتی،سیب اوردیگرپھلوں کے باغات کوژالہ باری سے شدیدنقصان پہنچاجبکہ اولے گرنے سے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، پشاور میں بارش نے پورا شہر ڈوبو دیا سڑکیں، گلیاں، راستے ، چوراہے اور گزرگاہیں سب تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں بارش نے ایک بار پھر شہر کے نکاسی کے نظام کی قلعی کھول دی
دوپہر میں ہلکی بارش کے بعد ژالہ باری اور مسلسل تیز بارش نے پشاور کی نکاسی کی نگ نالیوں کا نظام درہم برہم کردیا اور بارش کا پانی پشاور کی سڑکوں پر امڈ آیا پشاور کی تمام بڑی شاہراہیں جی ٹی روڈ، ارباب روڈ، یونیورسٹی روڈ، چارسدہ روڈ، سنہری مسجد روڈ، رنگ روڈ اور سٹی سرکلر روڈ سمیت کوہاٹ روڈ پر پانی کھڑ اہوگیا مسلسل بارش کے باعث پانی نہیں اتررہا تھا
جس کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا رہا اور پشاور میں جگہ جگہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی مفلوج ہوگیا اور گاڑیوں کی رفتار بھی سست ہوگئی جس کے باعث پشاور میں ٹریفک مسائل بھی کھڑے ہوگئے پشاور میں کئی مقامات پر بارش کے پانی کی وجہ سے گلیوں میں بھی پانی کھڑا ہوگیا سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور ملازمین کی جانب سے نکاسی کے نالے صاف کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مسلسل بارش کے باعث انکی کوشش بھی ناکام رہی اور سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں شہریوں کو سفر کرنے میں بھی مشکلات درپیش رہیں جبکہ بارش کا پانی مختلف علاقوں میں گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا بارش شروع ہوتے ہی پشاور میں بجلی کا بوسیدہ نظام بھی بیٹھ گیا پشاور میں دوپہر سے ہی بجلی بند کردی گئی اور بارش سے ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے بجلی بندش نے شہریوں کے روزمرہ کے امور بھی متاثر کردئے مسلسل بارش اور نکاسی کے نظام کے بعد بجلی بندش نے بھی پشاور کے شہریوں کا امتحان لیا اور رات گئے تک بجلی بحال نہ کی جا سکی ۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب