انکوائری کمیشن کو تحقیق

حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق کیلئے مبینہ لیکس آڈیوز فراہم کر دیں

وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے بننے والے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کر دیں۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق مبینہ لیک آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو جمع کروائی گئی ہیں۔
لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار