اسلام آباد

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں صبح دس بج کر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح مری گلیات ، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، چناب نگر ، چنیوٹ، چکوال، اٹک، وزیر آباد اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور گردونواح کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی223 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید