غیر قانونی طور پر مقیم ساڑھے سات لاکھ افغان باشندوں کی تلاش شروع

ویب ڈیسک:پاکستان میں موجود افغان مہاجرین میں سے ساڑھے7لاکھ نے اپنی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کرائی ہے، ان افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ نجی چینل کے مطابق 2006 سے 2023تک 35لاکھ 7ہزار 295 افغانیوں نے رجسٹریشن کرائی، نادرا ریکارڈ کے مطابق 13 لاکھ 3 ہزار 636 افغان شہری وطن واپس گئے۔
دستاویز کے مطابق7 لاکھ 42 ہزار 942افغان شہری رجسٹریشن کی تجدید کرانے نہیں آئے، اس وقت پاکستان میں پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ 60 ہزار717 ہے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے افغان باشندوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا اور ایف آئی اے میں موجود افغان مہاجرین کا ڈیٹا تھانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔گرفتار کرنے والی پولیس افغان مہاجرین کو سرحد پر لے جا کر بے دخل کرے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار