خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشن

خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشن آج کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشن ہفتہ کی رات 12 بجے سے کھول دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کراچی میں طوفان کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو تین دن کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور جمعہ کے روز دن بارہ بجے کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو گیس فلنگ کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم دن بارہ بجے کی بجائے گزشتہ رات بارہ بجے سی این جی اسٹیشنوں کو کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی این جی سٹیشنوں کو ہفتہ کی بجائے پیر کے دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا تاہم بعض حکومتی اقدامات کے باعث انہیں ہفتے کے دن کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں تیسرے دن بھی سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایہ وصول کیا جاتا رہا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی