متنازع ٹویٹ کیس

متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سیاسی رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا، عدالت نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو بذریعہ اشتہار عدالت میں طلب کر لیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق متنازع ٹویٹ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا حکم دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کیا تھا تاہم وہ آج بھی پیش نہ ہوئے۔
اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے حکم پر اعظم سواتی کی رہائش گاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار لگایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد