خاتون بچی ڈوب گئی

سوات، چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ جانے سے خاتون بچی سمیت دریا میں ڈوب گئی

سوات: تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال اریانی میں سیرو چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ جانے سے خاتون بچی سمیت دریائے سوات میں جا گری اور تاحال ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈوب جانے والی ایک سالہ بچی اور خاتون کا تعلق چکیل بانڈہ سے ہے۔
اس سلسلے میں مقامی لوگ سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ