ملاکنڈ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، 9 افراد قتل

رشتے کے تنازع پر ملاکنڈ میں گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک ہی گھر کے 9 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ملاکنڈ کے نواحی علاقے بگردرہ خار میں مبینہ رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر محو خواب افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کا کہنا ہے کہ واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہیں اور بہت ہی جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا