روس سے پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روس سے کنٹینر طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روس سے براستہ افغانستان گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹی آئی آر معاہدہ سے تجارت مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر روس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹ کے تحت 2 گاڑیاں براستہ افغانستان طورخم بارڈر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے اونر رمیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے مارچ 2023 میں ماسکو میں ایک معاہدہ پر دستخط کیا تھا جس کے تحت آج یہ گاڑیاں آئی ہیں اور ان میں سفید چنا اور دھاگہ ہے۔ اس کے علاوہ مزید آئٹمز بھی آئیں گے جو پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
روس کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ کوئی بھی کام مشکل ہوتا ہے پھر آسانیاں ہوجائیں گے۔ روس بہت بڑا مارکیٹ ہے ان سے ہماری حکومت تیل وغیرہ خرید لیتے ہیں اور ان سے پٹرولیم مصنوعات سمیت گندم ودیگر اشیاء بھی خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاہدے نیک شگون ہیں جس سے کاروبار کے مواقع پیدا ہونگے اور تاجر دونوں طرف سے مختلف آئٹمز آنے جانے میں تجارت کرینگے جس سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا اور آئندہ ٹریڈ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے جس سے ملکی معیشت کو مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول