ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ قومی ورثہ اور وقت کی اشد ضرورت ہیں، سکرین کی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت بیانیہ اجاگر ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سینما ہاؤسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی کے میدان میں مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے ، گزشتہ 30 سال کے دوران سینما ہاوسز پٹرول پمپ بن گئے، نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ٹریننگ لیب نہیں ہے، ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ ٹریننگ لیب کا قیام کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ علاقائی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،انڈسٹری کو بحال کرنے کیلئے حکومت نئی فلم پالیسی لیکر آئی ہے۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے ، یہ اقدامات اس لیے کررہے ہیں تاکہ کوئی 9مئی کا سانحہ دوبارہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد