بھارت میں مون سون

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 22 افراد ہلاک

ممبئی: مون سون بارشوں نے بھارت کے شمالی علاقوں میں تباہی مچا دی جس سے ہونے والے حادثات میں 22 افراد ہلاک ہو گئے، ان دنوں بھارت کے شمالی علاقے شدید مون سون بارشوں کی زد میں ہیں جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور وہ بری طرح متاثر ہیں جبکہ متعدد شہروں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے.
بارش کا پانی رہائشی علاقوں مِیں داخل ہو گیا ہے جب کہ سڑکوں پر سیلابی صورتحال سے گاڑیاں پانی میں تیرتی نظر آرہی ہیں۔ ان متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے بھارتی علاقوں ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی سمیت قریبی علاقوں میں آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے