افغانستان تیل نکالنے کا کام

چین کی مدد سے افغانستان میں تیل نکالنے کے کام کا آغاز

کابل: افغانستان نے چین کی مدد سے شمالی علاقوں میں خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں افغانستان کے وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ سر پل میں تیل کے کنوؤں سے روزانہ 100 ٹن خام تیل نکالا جائے گا جس سے حکومت کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی اور چینی کنٹریکٹر مشترکہ طور پر اس علاقے سے خام تیل نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔
افغانستان کان کنی کے وزیر شہاب الدین دلاور نے چینی کمپنی کے عہدیداروں کے ہمراہ بتایا کہ صوبہ سر پل میں واقع قشقری آئل فیلڈ کے کنویں سے تیل نکالنے کا کام جلد ہی روزانہ 100 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2023ء کے آخر تک اس علاقے میں مزید 15 کنوؤں کی مرمت اور کھدائی کا کام کیا جائے گا، جس سے روزانہ 1000 ٹن سے زیادہ خام تیل حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی، اس موقع پر سرمایہ کاروں کو اس منصوبے میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی۔
افغانستان کے وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ تیل کے منصوبے میں ترجیح سر پل میں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا وعدہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 25 سال پرانا ہے اور اس مقام پر دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی، جس میں پختہ سڑکیں اور بجلی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا