185874 3705476 updates

اٹھارہویں ترمیم کو کسی بھی سیاست یا کسی کی خوشنودی کے نذر ہونیکی اجازت نہیں دیں گے- اسفندیارولی خان

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اصل مسائل کی جگہ غیرضروری مسائل چھیڑنا ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،کورونا کے مسئلے پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنانااہلی اور ناکامی ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نازک صورتحال میں کوروناکا مقابلہ مشترکہ طور پر کیا جاسکتا ہے،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی،اس وقت ملک اور قوم کورونا وبا کا مقابلہ کررہے ہیں، حکومت غیرضروری مسائل چھیڑنے سے گریز کرے حکومتی ٹیم کنفیوژن کا شکار ہے،منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے عوامی توجہ کسی اور طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے.

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

اسفندیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے احتساب بارے پیشنگوئیاں حقیقتیں آشکارا کررہی ہیں، احتساب کے نام پر انتقام کے عمل نے پاکستانی سیاست کو تباہ کردیا ہے،صرف اپوزیشن اراکین کو نشانہ بنایا گیا،کچھ حاصل نہیں ہواتو وزراء سامنے آگئے، پارلیمان کی بے توقیری جتنی موجودہ دور میں ہورہی ہے،شاید ہی کبھی ہوئی ہو
آج ایک بار پھر اٹھارہویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں،اٹھارہویں ترمیم کو کسی بھی سیاست یا کسی کی خوشنودی کے نذر ہونیکی اجازت نہیں دیں گے.اگر واقعی احتساب بلاتفریق کرنی ہے تو مجھ اور عمران خان سے آغاز کیا جائے.

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل