لاہور:اس بار رمضان المبارک میں کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے اجتماعی اعتکاف نہیں ہوں گے تاہم مقامی مساجد میں چار سے پانچ افرادالگ الگ حجروں میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔
رمضان کے دوران پورے ملک سے لاکھوں فرزندان اسلام آخری عشرے میں اعتکاف پر بیٹھتے ہیں مگر اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف کے اجتماعات منسوخ کردیئے گئے ہیں، پنجاب کے محکمہ اوقاف کے ترجمان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران نا صرف سحری اورافطاری کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں بلکہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں اجتماعتی اعتکاف بھی نہیں ہوگا، انہوں نے وضاحت کی کہ سنت رسول ﷺ کی ادائیگی کے لئے مساجد میں چار سے پانچ لوگ اعتکاف پر بیٹھیں گے اوران کے لئے بھی الگ الگ حجرے بنائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments