حاجی گلبر خان گلگت

حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی منتخب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے رات گئے پریس کانفرنس میں انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر تنہا امیدوار رہ گئے تھے۔
حاجی گلبرخان کو فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی، انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں موجود 19 ارکان نے ووٹ دئیے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی تھی۔
واضح رہے کہ چیف کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے جعلی ڈگری کیس میں وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راجا اعظم، ن لیگ کی جانب سے انجینئر محمد انور کے علاوہ امجد ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئےاور وزیرصحت رہے، نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق