11 سالہ بچی جنسی درندگی کا نشانہ

ڈیرہ، 11 سالہ بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 سالہ بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، ملزم نے اپنے ہی محلے کی رہائشی11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقے جٹہ کے رہائشی بشیر احمد کی11 سالہ بیٹی مسجد میں قرآن شریف پڑھنے کے بعد گھر جارہی تھی، علاقے کے اوباش نوجوان حذیفہ نے بچی کو بہانے سے قریبی اراضی فصل گنا میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ بچی نے واقعہ کے بارے میں گھر والوں کو بتایا، جس کے بعد متاثرہ بچی بھائی کے ہمراہ تھانہ پہنچے جہاں پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم حذیفہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے