سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک: سائفر تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے نے 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے اور عدم پیشی پر قانون کے مطابق کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیشی کیلئے جاری نوٹس میں سائفر سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
طلبی کے نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثنا سائفر تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی طلب کر لیا ہے۔ طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما 24 جولائی کوایف آئی اے جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف