شہباز شریف منی لانڈرنگ میں بری

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا، احتساب عدالت کے جج قمرالزماں نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کے علاوہ جویریہ، رابعہ عمران سمیت تمام افراد کو بری کر دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، ملزمان پر 7 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں سے تباہی ، 5افراد ہلاک